ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پراقلیتی نمائندے مسلط کرنا عوام کے بنیادی جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے Posted on June 23, 2015 631 Share on Facebook Share on Twitter Share on Google+ Share on Reddit Share on Pinterest Share on Linkedin Share on Tumblr اسلام آباد (23جون2015ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے لوکل گورنمنٹ ، صوبائی و پارلیمانی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی بلاواسطہ نامزدگی کی سخت الفاط میں مخالفت کرتے ہوئے اقدام کو خلافِ آئین اور غیرجمہوری قرار دیا ہے۔ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ جیتنے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے پسند ناپسند کی بنیادوں پر مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا انتخاب عوام کے بنیادی جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے جسکی بناء پر اقلیتی باشندوں کواپنے حقیقی نمائندوں کا چناؤ کرنے کیلئے دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ دوہرے ووٹ کے حوالے سے انکی سفارشات الیکشن اصلاحات کمیٹی میں زیرغور ہیں ۔ آرٹیکل 140-Aکا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر رمیش ونکوانی کا کہنا تھاکہ پسند ناپسند کی بنیاد پر جیتنے والی سیاسی جماعت کو اقلیتوں کا نمائندہ نامزد کرنے سے وسیع پیمانے پر کرپشن، اقرباپروری اور رشوت خوری کے اندیشے کو رد نہیں کیا جاسکتا۔